لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )ایون فیلڈریفرنس کا فیصلہ اڑھائی بجے سنایا جائے گا ،تاہم فیصلہ آنے سے قبل نواز شریف نے وکلا سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور ان سے مشاورت بھی کی ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت لندن میں ایون فیلڈ میں بیٹھ کر ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں ۔
ان کیساتھ صاحبزادی مریم نواز ، بیٹے حسن اور حسین نواز کے علاوہ کچھ قریبی ساتھی موجود ہیں ۔ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے سے قبل نواز شریف نے وکلا سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے اور ان سے کیس سے متعلق مشاورت بھی کی ہے ۔ فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف اپنے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیر علاج اپنی اہلیہ کے پاس جائیں گے ۔