بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن کے شیرو یاد رکھنا!فیصلہ جوبھی آئے۔۔۔ فیصلہ آنے سے پہلے مریم نواز کے ٹویٹ نے آگ لگا دی، ن لیگی کارکنوں میں جوش بھر دیا

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے لیے یہ سب نیا نہیں، وہ پہلے بھی نااہلی عمر قید جیل جلا وطنی بھگت چکے ہیں، خوشی کی بات یہ ہے کہ کوئی لیڈر ہے جو آپ کی خاطر،وطن عزیز کی خاطر، آپ کے ووٹ کی عزت کی خاطر ڈٹ کر کھڑا ہے،کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہے،اس کا مقابلہ جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپوں سے ہے۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر احتساب عدالت کے فیصلے سے قبل اپنے بیان میں مریم نواز نے پارٹی کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ کوئی لیڈر ہے جو آپ کی خاطر،وطن عزیز کی خاطر، آپ کے ووٹ کی عزت کی خاطر ڈٹ کر کھڑا ہے اور کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہے ،مشکل ترین حالات کے باوجود یہ قوتیں اس کو الحمدااللہ جھکانے میں ناکام رہیں۔اس نے جانتے ہوئے کہ یہ راستہ آسان نہیں اور اس کی قیمت چکانی پڑے گی، یہی راستہ چنا،بھاری قیمت چکائی ۔ انہو ں نے کہا اس کا مقابلہ جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپوں سے ہے جنھوں نے ووٹ کی حرمت پامال کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور سازشوں میں ملوث ر ہے ۔ مریم نواز نے کہا مسلم لیگ ن کے شیرو یاد رکھنا!فیصلہ جوبھی آئے گھبرانا نہیں!آپکے نواز شریف کے لیے یہ سب نیا نہیں۔وہ پہلے بھی نااہلی عمر قیدجیل جلاوطنی بھگت چکے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم سے دعا کی اپیل ہے ، فیصلے سے قبل اس پر کسی بھی قسم کا تبصرہ نہیں کرونگا۔ صحافی نے بیرسٹر ظفر اللہ خان سے سوال کیا کہ آج احتساب عدالت کے باہر لیگی کارکن نظر نہیں آرہے، اگر فیصلہ آپ کے خلاف آیا تو کیا انتخابات کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں جس پر بیرسٹر ظفر اللہ خان کا کہنا تھا کہ بالکل بھی نہیں، انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے ہمیں یہی اطلاع ہے کہ وہ وطن واپس آئیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…