اسلام آباد (آئی این پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، (آج) ہفتہ کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ مالاکنڈ، ڈیرہ غازی خان ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر
تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،،مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بہاولپور میں 75 ملی میٹر، خانپور23، اسلام ا?باد 22، رحیم یار خان14، کاکول23 اور پٹن میں18 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔