اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ایون فیلڈ ریفرنس فیصلہ آنے کے چند ہی لمحوں بعد پاکستانیوں کا کیا بڑا نقصان ہو گیا ؟

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ آغاز میں ہی 200 پوائنٹس گر گئی، سٹاک مارکیٹ میں مندی کی وجہ ممکنہ طور پر نواز شریف کے خلاف آنے والا متوقع فیصلہ بتایا جا رہا ہے۔احتساب عدالت کے ممکنہ فیصلے کا اثر پاکستان سٹاک ایکسچینج پر بھی ہوا، فیصلہ آنے سے قبل ہی مارکیٹ کا منفی آغاز ہوا اور مارکیٹ شروع ہوتے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 200 پوائنٹس کی کمی واقع ہو گئی۔

سٹاک مارکیٹ 200 پوائنٹس گرنے کے بعد پھر سنبھل گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا اور احتساب عدالت کے فیصلے سے پہلے ہی مارکیٹ میں 24 پوائنٹس کا نیٹ اضافہ ہوگیا۔مارکیٹ کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار 238 پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم دو سو پوائنٹس کمی کے بعد مارکیٹ 40 ہزار 38 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔جمعرات کو بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی رہی تھی اور مارکیٹ کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 106 پوائنس کمی کے بعد 40 ہزار 238 پر بند ہوا تھا، شیئرز کی فروخت کا رجحان برقرار رہنے کے باعث 47.94 فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 13 کروڑ 93 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…