منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

ایون فیلڈریفرنس کیس کا فیصلہ ۔۔!کیپٹن صفدر غائب نواز شریف کے داماد کا فون نمبر بند ، اس وقت وہ کہاں ہیں ؟

datetime 6  جولائی  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شریف فیملی کیخلاف ایون فیلڈریفرنس کا فیصلہ آج احتساب عدالت میں 12:30منٹ پر سنایا جائے گا ۔ نواز شریف اور مریم نواز لندن میں زیر علاج کلثوم نواز کی علالت کی وجہ سے پیش نہ ہو سکے ۔لیکن ایسے موقعے پر کیپٹن صفدر کی عدالت سے عدم موجودگی پر ایک صحافی نے وکیل امجد پرویز سے سوال پوچھ لیا کہ نواز شریف کے داماد ایسے موقعے پر دکھائی نہیں دے رہے اور ان کا نمبر بھی بند جارہا ہے ۔

وکیل امجد پرویز نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جی ہاں کیپٹن (ر)صفدر کا نمبر آف ہے ، میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ ہم کل سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کیپٹن(ر)صفدر کی احتساب عدالت میں عدم موجودگی نے کئی سوالات کو کھڑا کر دیا ہے ۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر ایسے موقعے پر سزا کے خوف سے عدالت میں پیش نہیں ہو تاہم ایک نجی ٹی وی چینل نے نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)کا پتہ لگا لیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کیپٹن صفدر اس وقت مانسہرہ میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی انتخابی مہم میں سرگرم ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے سے پہلے جوڈیشل کمپلیکس کی سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی ہے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ فیصلہ سننے کیلئے آنے والے ڈاکٹر آصف کرمانی کو بھی عدالت کے دروازے پر ہی روک دیا گیا ہے۔جمعہ کو بڑے کیس کے بڑے فیصلے کے روز کمرہ عدالت میںلوگوں کو شناخت کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے ، اس کے علاوہ کسی بھی شخص کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس کے راستے بھی خار دار تاریں لگا کر بند کیے گئے ہیں اور عدالت آنے والے لوگوں کی گاڑیاں دور ہی روکی جارہی ہیں۔ اس وقت کمرہ عدالت کھچا کھچ بھر چکا ہے اوران میں اکثریت وکلا، معاون وکلا اور ان رپورٹرز کی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر احتساب عدالت آتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…