کراچی (آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بڑی کارروائی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے گھر پر چھاپہ۔ نقدی، سونا اور دیگر زیورات تحویل میں لے لئے گئے۔اہم دستاویزات بھی برآمد کرلئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیب ے بڑی کارروائی کی ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے عادل عمر کے گھر پر چھاپا مارکر گھنٹوں تلاشی لی گئی۔ رات گئے نیب حکام نے سندھ بلڈنگ کنٹرول
اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے گھر چھاپا مارکر نقدی، سونا اور زیورات سمیت ڈپٹی ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عادل عمر کے زیر استعمال تین گاڑیاں بھی اپنی تحویل میں لے لی۔چھاپے کے دوران نیب حکام کے ساتھ خواتین پولیس اہلکار بھی موجود تھیں۔ نیب کے مطابق عادل عمر ضمانت پر رہا ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران گھر سے زمینوں کے اہم دستاویزات بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں ،جن کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔