بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

نواز شریف کو ایون فیلڈ فیصلہ آنے کے بعد ایک بری خبر مل گئی ، عدالت میں بڑا کام کر دیا گیا

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) احتساب عدالت نے نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔ جمعہ کو نیب حکام نے فواد حسن فواد کو سخت سیکیورٹی میں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری عدالتی احاطے میں تعینات تھی۔فواد حسن فواد کو احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا

جہاں نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے دلائل دیئے۔نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ فواد حسن فواد نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا اور عام شہریوں نے آشیانہ اقبال ہاسنگ پراجیکٹ میں درخواستیں دیں۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ فواد حسن فواد نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ دبائی اور آشیانہ ہاسنگ اسکیم کی رپورٹ مرتب کرنے والیافسران کو بھی طلب کیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ کسی قسم کی منی ٹریل کا پتا لگایا ہے آپ نے؟ اس پر نیب کے انویسٹی گیشن آفیسر نے بتایا کہ منی ٹریل کا پتا لگانے کی کوشش کررہے ہیں اور متاثرین کو بلا رہے ہیں۔اس موقع پر فواد حسن فواد نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ میرا اس سارے معاملے میں کوئی کردار نہیں تھا، میں نے کسی معاہدے کو ختم کرنے کا حکم نہیں دیا، میری بطور سیکریٹری موجودگی میں یہ ٹھیکہ نہیں دیا گیا اور وزیراعلی کی ہدایت پر ہی آرڈر پر دستخط کیے۔عدالت نے فواد حسن فواد سے استفسار کیا کہ معاہدہ منسوخی پر دستخط کیے؟ اس پر ملزم نے کہا کہ نہیں، معاہدے سے متعلق دستخط کیے، 30 مارچ 2013 کو میرا تبادلہ ہوا، اس وقت سے پنجاب میں تعینات نہیں کیاگیا، مجرموں کے بیانات پر نیب نے مجھے پکڑ کر یہاں پر لا کھڑا کیا۔نیب پراسیکیوٹر نے فواد حسن فواد کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔جب کہ فواد حسن فواد کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر نیب کے پاس ریکارڈ ہے تو جسمانی ریمانڈ کیوں مانگ رہے ہیں۔

احتساب عدالت نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرلی اور فواد حسن فواد کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو نیب کی تحویل میں دے دیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ دن 12:30پر سنانے کا اعلان کیا ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے زبانی فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کی فیصلہ مؤخر کرنےکی درخواست مستردکر دی ہے ۔جبکہ  احتساب عدالت کی جانب سے جمعہ کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ اس موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے 241 اہلکار جوڈیشل کمپلیکس کے اندر تعینات ہیں، جبکہ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر چاروں طرف بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل برانچ کے 40 اہلکار جوڈیشل کمپلیکس کے اندراور باہر تعینات ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہر 200 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور غیر متعلقہ افراد کو جوڈیشل کمپلیکس کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس ایس پی سیکیورٹی، ایس پی سیکیورٹی، ڈی ایس پی، ایس پی صدر اور پانچ انسپکٹر ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی کارکنان اور (ن) لیگ کی حمایت میں آنے والے وکلاء کو بھی آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جبکہ جوڈیشل کمپلیکس کے اندر کسی قسم کی نعرہ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…