ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شہبازشریف نے بڑا سرپرائز دیدیا ، احتساب عدالت کے ممکنہ فیصلہ پر ن لیگ کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے بلائے گئے اجلاس میں کیا اعلان کر دیا جان کر نوازشریف کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں شریف خاندان کے متعلق ممکنہ فیصلہ آنے کو مگر شہباز شریف کیا کر رہے ہیں، کیا بیان دیدیا، جان کر دنگ رہ جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں شریف خاندان کے متعلق ممکنہ فیصلہ آنے کو ہے اور اس موقع پر شہباز شریف کی زیر سربراہی احتساب عدالت

کے ممکنہ فیصلے پر ردعمل کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے ن لیگ کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے متعلق احتساب عدالت کے ممکنہ فیصلے کے سیاسی و قانونی محرکات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا جب کہ اس حوالے سے جوابی حکمت عملی پر بھی تفصیل سے غور وفکر کیا گیا۔اس موقع پرمرکزی ایگزیکٹو کمیٹی میں بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے پاس سب سے بہترین اور تجربہ کار ٹیم ہے جس نے پہلے بھی ملک کی بہترین خدمت کی ہے اور اب بھی کرے گی۔اس موقع پر شہباز شریف نے بہترین منشور تیار کرنے پر ن لیگ کی منشور کمیٹی کی تعریف کی جب کہ کمیٹی ارکان نے بھی انہیں بہترین منشور پیش کرنے پرمبارک باد دی۔ لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں آزادانہ شفاف اورغیرجانبدار انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اینٹی ریگنگ سیل قائم کیا جائے گا اور دھاندلی کی کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر اس سیل سے رابطہ کیا جائے گا۔اجلاس میں انتخابات کے حوالے سے مختلف سرویز کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پراطمینان کا اظہار کیا گیا کہ تمام سروے مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری کی تصدیق کررہے ہیں۔شہباز شریف نے انتخابات اور دیگر سیاسی معاملات پر ممبران کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک میں ہر قیمت پر شفاف آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے اسی لیے راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…