اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت جاتے ہی سپریم کورٹ اور احتساب عدالت کے باہر ’’قدم بڑھائو نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں‘‘کے نعرے لگانے والے آج ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلہ کے موقع پر غائب۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں آج نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف دائر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا جائے گا اور اس موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں
اور کسی غیر متعلقہ شخص کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق احتساب عدالت کے باہر بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ جج کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیاہے اور ابھی تک ن لیگ کے کارکنان کو احتساب عدالت کے باہر نہیں دیکھا اور ممکنہ طور پر اس کی وجہ سخت سیکیورٹی ہے ۔ن لیگ کے دور حکومت میں سپریم کورٹ اور احتساب عدالت کے باہر’’قدم بڑھائو نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں‘‘کے نعرے لگانے والے ن لیگی کارکنان آج نظر نہیں آرہے جبکہ عدالت کے باہر غیر ملکی اور ملکی صحافی بڑی تعداد میں موجود ہیں اور فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں ، غیر متعلقہ افراد کو عدالت کے قریب آنے کی اجازت نہیں ہے ۔واضح رہے کہ نوازشریف اور مریم نواز پیشی کیلئے آتے تھے تو بڑی تعداد میں کارکنان اور رہنما ان کے ہمراہ وہاں موجود ہوتے تھے تاہم آج آصف کرمانی کے علاوہ کوئی رہنما موجود نہیں جبکہ کارکنان بھی نہیں آئے ۔احتساب عدالت کے باہر بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ جج کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیاہے اور ابھی تک ن لیگ کے کارکنان کو احتساب عدالت کے باہر نہیں دیکھا اور ممکنہ طور پر اس کی وجہ سخت سیکیورٹی ہے ۔ن لیگ کے دور حکومت میں سپریم کورٹ اور احتساب عدالت کے باہر’’قدم بڑھائو نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں‘‘کے نعرے لگانے والے ن لیگی کارکنان آج نظر نہیں آرہے جبکہ عدالت کے باہر غیر ملکی اور ملکی صحافی بڑی تعداد میں موجود ہیں اور فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں ،