جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

فیصل آباد،د ایک اور بچی درندگی کا نشانہ بن گئی،ملزم موقع واردات سے فرار، افسوسناک انکشافات

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) سمن آباد میں چھ سالہ معصوم فضاء نور کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کے بعد ایک اور بچی درندگی کا نشانہ بن گئی ‘گنیش ملز کے علاقہ میں کرائے دار نے مالک مکان خاتون کی گیارہ سالہ بچی سے زیادتی کر ڈالی ‘مقدمہ درج ‘معصوم بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا ‘شہری پریشان ‘ پولیس حکام سے سخت اقدامات کا مطالبہ ‘تفصیلات کے مطابق سمن آبادمیں چھ سالہ بچی فضاء سے زیادتی اور قتل کامعاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ گنیش ملز میں ایک

اور گیارہ سالہ بچی سے زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا‘ چالیس سالہ ملزم عمران ولد بشیر ساکن حاصل پور حمزہ کنڈا کے قریب گنیش ملز کے علاقہ میں ایک خاتون شکیلہ دختر عبدالغفار کے مکان میں کرائے پررہائش پذیر تھا ‘گزشتہ روز اس نے بہلا پھسلا کر اس کی گیارہ سالہ بچی عائشہ کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ‘ بچی کے شور مچانے پر اہل علاقہ اکٹھے ہوئے توملزم فرار ہوگیا ‘بچی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا‘فیکٹری ایریا پولیس نے شکیلہ بی بی کی درخواست پر ملزم عمران کیخلاف مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش کا آغاز کردیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…