فیصل آباد(نیوز ڈیسک) فیصل آباد کی دس قومی اسمبلی کی نشستوں میں سے 5حلقہ میں جیپ کے نشان پر امیدوار میدان میںآگئے ،چوہدری نثار کی نسبت سے جیپ کے نشان کو اہمیت دی جاری ہے مگر فیصل آباد میں مقابلہ شیر اور بلے کا ہے آن لائن کے مطابق ضلع فیصل آباد میں کل قومی اسمبلی دس نشستیں ہیں یہاں پر مسلم لیگ ن اور پی پی پی کے نو نو جبکہ تحر یک انصاف نے دس امیدوار کھڑے کئے
اسطرح چوہدری نثار کی نسبت سے جیپ کے نشان کو بھی اہمیت حاصل ہے فیصل آباد میں بھی قومی اسمبلی کیلئے آزاد امیدواروں میں پانچ امیدواروں کو جیپ کا نشان ملا ہے جن میں این اے 102میں بلال بدر ،این اے 105میں میاں معظم فاروق،این اے 106میں بشارت علی،این 108میں محمد اسلم ،این اے 109میں کلیم اللہ کموکا شامل ہیں،جیپ سے ان کیا تعلق یہ 25جولائی کو ہی معلوم ہوگا مگر فیصل آباد میں مقابلہ صرف شیر اور بلے کے درمیان ہے جبکہ این اے 101میں مقابلہ آزاد امیدوار چوہدری عاصم نذیر اور تحریک انصاف ظفر ذوالقرنین ساہی کے درمیان ہوگا یہاں پر مسلم لیگ ن نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا وہ چوہدری عاصم نذیر کی حمایت کررہی ہے،اور پیپلزپارٹی نے این اے 110میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی حمایت کررکھی اور اس حلقہ میں مسلم لیگ ن رانا محمد افضل خاں اور تحریک انصاف کے راجہ ریا ض احمد کے درمیان مقابلہ ہے ۔ فیصل آباد کی دس قومی اسمبلی کی نشستوں میں سے 5حلقہ میں جیپ کے نشان پر امیدوار میدان میںآگئے ،چوہدری نثار کی نسبت سے جیپ کے نشان کو اہمیت دی جاری ہے مگر فیصل آباد میں مقابلہ شیر اور بلے کا ہے آن لائن کے مطابق ضلع فیصل آباد میں کل قومی اسمبلی دس نشستیں ہیں یہاں پر مسلم لیگ ن اور پی پی پی کے نو نو جبکہ تحر یک انصاف نے دس امیدوار کھڑے کئے اسطرح چوہدری نثار کی نسبت سے جیپ کے نشان کو بھی اہمیت حاصل ہے