منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

عام انتخابات سے قبل تحریک انصا ف کوایک اور بڑاجھٹکا،اہم ترین رہنما نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا

datetime 6  جولائی  2018 |

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما راجہ نادر پرویز خاں نے عام انتخابات کے حوالے سے ’’بڑا فیصلہ‘‘ کرتے ہوئے حلقہ این اے 107 مسلم لیگ (ن) کے امید وار حاجی اکرم انصاری اور پی پی 110 کے امید وار محمد نواز ملک اور مسلم لیگ کے باغی آزاد امیدوار خواجہ محمد اسلام کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا ۔

گزشتہ روز راجہ نادر پرویز نے حاجی اکرم انصاری اور محمد نواز ملک کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنی غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کروائی‘ واضح رہے کہ راجہ نادر پرویز اسی حلقہ سے مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو تے رہے ‘ ان کا شمار میاں نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا‘ 2013ء کے عام انتخابات میں راجہ نادر پرویز کی بجائے اکرم انصاری کو ایم این ا ے کا ٹکٹ دیا گیا جس پر راجہ نادر پرویز نے (ن) لیگ کو خیر آباد کہہ دیا اور کافی عرصہ تک سیاسی منظر نامے سے آؤٹ رہنے کے بعد تحریک انصاف میں شامل ہو گئے وہ 2018ء کے عام انتخابات میں حلقہ این اے107سے امید وار تھے لیکن تحریک انصاف نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا جس پر انہوں نے اپنے صاحبزادے راجہ اسد نادر کو آزاد الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کیا لیکن بعد میں اپنا یہ فیصلہ واپس لے لیا اور اب وہ مسلم لیگ (ن) کے نامزد امید واروں حاجی اکرم انصاری اور محمد نواز ملک کے حمایتی بن کر میدان میں آگئے ہیں ۔ راجہ نادر پرویز کا یہ اقدام تحریک انصاف کے امید وار شیخ خرم شہزاد اور میاں خیال کا سترو کے لئے سیاسی دھچکے کا باعث ہے ۔  سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما راجہ نادر پرویز خاں نے عام انتخابات کے حوالے سے ’’بڑا فیصلہ‘‘ کرتے ہوئے حلقہ این اے 107 مسلم لیگ (ن) کے امید وار حاجی اکرم انصاری اور پی پی 110 کے امید وار محمد نواز ملک اور مسلم لیگ کے باغی آزاد امیدوار خواجہ محمد اسلام کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…