ملتان (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کے بیٹے زین قریشی کو انتخابی مہم کے دوران حلقہ کے ووٹروں نے گھیرلیا۔این اے 157 کے حلقے کے لوگوں نے زین قریشی سے سوالات کی بوچھاڑ کردی جبکہ وہ صرف وضاحتیں ہی دیتے رہ گئے۔انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی کے بیٹے وامیدوار این اے 157 زین قریشی پہنچے تو لوگوں نے انہیں گھیر لیا اور سوالات پوچھنا شروع کر دیا۔اس موقع پر حلقے کے ایک ووٹر کا کہنا تھا کہ
آپ کے والدنے پانچ سال گزارے کوئی کام نہیں کرایا،آپ نے حلقہ 157 میں بھی کوئی کام نہیں کرایا۔زین قریشی کاوضاحتیں دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں توفنڈزنہیں ملتے لیکن پھر بھی حلقے میں میرے والدنے ڈھائی ارب سے زائد کے بجلی اورگیس کے منصوبے مکمل کرائے، اسکول اوربنیادی مراکزصحت بھی بنوائے۔آپ ایک روپیہ کا فنڈ ثابت کر دیں تو آپ کا گلہ جائز ہے، حکومت اپوزیشن کو فنڈز نہیں دیتی۔ اقتدار میں آکر تمام تر مسائل حل کرائیں گے۔