ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف بڑی بغاوت پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئی، عمران خان نے اہم سیاسی شخصیت کوپینل سمیت پارٹی امیدواروں کے حق میں دستبردارکروادیا

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف سرگودھا کے رہنما ممتاز اختر کاہلوں نے پینل سمیت پارٹی امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو کر پارٹی کے تمام نامزد امیدواروں کی حمایت کرنے پر کہا کہ پارٹی ٹکٹ کے فیصلوں کو کارکنوں نے مسترد کرتے ہوئے اس نا انصافی کے ساتھ میرا جو بھرپور ساتھ دیا۔ میں اسے کبھی فراموش نہ کر پاوں گا۔جس پر میں انکا شکر گزار ہوں،

ممتاز کالونی نے کہا عمران خان نے میرے گھر آ کر مجھے عزت دی اور میری اور ساتھیوں کی خدمات کو سراہا تھا جس پر نے وقت منگا تھا اور اب اپنے ساتھیوں کی مشاورت کے بعد میں خود این اے 90 سے اور میرا بیٹا عبداللہ ممتاز کاہلوں پی پی 78 سے،راو مدثر احمد پی پی 77 سے اور فضل الرحمن پی پی 75 سے دستبردار ہو گئے ہیں اور پارٹی قیادت کے حکم پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھر پور انتخابی مہم چلائیں گے، انہون نیکہا کہ متعدد دوسرے حلقوں میں بھی پارٹی ٹکٹ کی تقسیم پر زیادتی ہوئی، لیکن عمران خان کسی دوسرے حلقہ میں ناراض مقامی رہنماؤں سے ملنے نہیں گئے، صرف میرے گھر آئے جس میں انہوں نے خود بتایاکہا کہ پہلے ٹکٹ انہیں دی گئی لیکن قانون کے مطابق 5 فیصد خواتین کو ٹکٹ دینے کی وجہ سے ٹکٹ تبدیل کرنا پڑا۔ عمران نے یہ بھی تسلیم کیا مجھ جسیے کارکن پورے ملک میں 25 یا 30 ہیں انہوں نے کہا کہ پارتی قیادت اس بارے لا علم تھی کہ 5 فیصد خواتین کو ٹکٹ نہ دینے پر پارٹی نشان مل جاتا ہے۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ ممتاز اختر کاہلوں کے دستبردار ہونے سے تحریک انصاف کے امیدواروں کی پوزیشن بہتر ہو گئی ہے۔تحریک انصاف نارتھ پنجاب کے سینئر نائب صدر آزاد امیدوار ممتاز اختر کاہلوں این اے 90 ،پی پی 77 سے آزاد امیدوار راؤ مدثر اور پی پی 78 سے آزاد امیدوار بیرسٹر عبداللہ ممتاز کاہلوں اور پی پی 75 سے آزاد امیدوار فضل الرحمن نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا با ضابطہ اعلان کر دیا تینوں امیدواروں نے دستبرداری کا اعلان PTI کے نامزد این اے 90 سے PTI کی نامزد امیدوار ڈاکٹر نادیہ عزیز اور پی پی 77 سے چوہدری اقبال اور پی پی 78 سے عنصر مجید نیازی کی حمایت میں کیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…