جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

جرمنی لے جایا گیا پی آئی اے طیارہ A.310 فروخت کردیا گیا،افسوسناک انکشافات

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) قومی ایئرلائن کاA.310ایئربس طیارہ جرمنی میں ہی فروخت کردیا گیا ہے۔تر جمان پی آئی اے نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ طیارے کو فروخت کردیاگیا ہے ،طیارے کی فروخت پیپرا قواعدکے تحت کی گئی ہے، اس طیارے کی فروخت کیلیے پاکستان ، امریکا اور جرمن کے اخبارات میں اشتہارات بھی جاری کیے گئے تھے۔دریں اثنا ذرائع کہتے ہیں کہ جس ایئرپورٹ پر طیارہ ڈیڑھ سال سے پارک کیاگیا تھا اسی ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے طیارے کا ڈھانچہ خرید لیا،

واضح رہے کہ فروخت کیے گئے طیارے کونومبر2016میں کراچی ایئرپورٹ سے اڑان بھرکرمالٹا اورپھر جرمنی ایئرپورٹ Leipzig لے جایاگیا تھا جہاں پارک کردیاگیا تھا۔ایوی ایشن کے ماہرین کے مطابق کسی بھی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت لی جاتی ہے، مذکورہ طیارہ کی اڑان بھرنے سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت لی گئی تھی، جس کے بعد قومی ایئرلائن کے طیارے کی مبینہ فروخت کے حوالے سے خبریں بھی شائع ہوتی رہیں جس کے بعد پی آئی اے کے اعلی حکام کی جانب سے طیارے کی مبینہ فروخت میں ملوث تین سابق افسران کوشوکازنوٹس بھی جاری کیے گئے تھے جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے(AP.BEQ) A310 طیارے کی فروخت کے حوالے سے حکام نے انتہائی رازداری سے انکوائری بھی کی تھی۔انکوائری رپورٹ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹران اورایوی ایشن ڈویژن میں ارسال کردی گئی تھی، انکوائری کمیٹی نے انکشاف کیاگیا تھاکہ پی آئی اے کے طیارے کی فروخت میں تین سابق اہم افسران ملوث ہیں ان میں پی آئی اے کے سابق قائمقام سی ای اوبرنڈ ہیلڈن سمیت دیگر 2 افسران بھی شامل تھے جس میں آسٹریا سے تعلق رکھنے والے سابق ٹیکینکل ایڈوائزر پی آئی اے Helmout بھی شامل تھے۔پی آئی اے کی جانب سے مذکورہ طیارے کی مبینہ فروخت پرانکوائری چیف انٹر نل آڈیٹرجاوید منشا اور لیگل ایڈوائزراحمد رؤف نے کی تھی

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…