عام انتخابات سے قبل سب سے بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا، مولانا فضل الرحمان سے بند کمرے میں ملاقات کرکے کس نے کہا تھا کہ اگلی حکومت ہم پی ٹی آئی کو دیں گے؟ سنئے مولانا فضل الرحمان کے حیرت انگیز انکشافات

5  جولائی  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے جس آدمی نے بند کمرے میں بات کی ہو اور مجھے یہ کہا ہو کہ فضل الرحمان تم دو باتیں کر رہے ہو اور تین سال سے ہم آپ کی تمام گفتگو نوٹ کر رہے ہیں کہ یہ لوگ مغربی تہذیب کے نمائندے ہیں اور ایک نئے ایجنڈے کے ساتھ ہیں یہ بین الاقوامی یہودی لابی کے ایجنٹ ہیں، تم یہ باتیں کرتے ہو،

ان کی طرف سے آئے ہوئے لوگوں نے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، اس قسم کی بات کوئی بند کمرے میں کرتا ہے تو میں اس موقف کو تو نہیں چھپا سکتا لیکن میں اس کو اس حد تک سمجھتا ہوں جس نے مجھ سے کہا ہے اس کا میں اظہار نہ کروں، پروگرام کی اینکر نے اس موقع پر کہا کہ یہ بڑی خوفناک بات ہے، جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خوفناک نہیں ہے، میں دس سال سے کہہ رہا ہوں آپ آج خوفناک کہہ رہی ہیں۔ اگر وہ لوگ اقتدار میں آ جاتے ہیں تو پاکستان کا بیڑہ غرق ہو گا، ایسے لوگوں کے اقتدار میں ہوتے ہوئے ملک اسلامی مملکت نہیں کہلائے گا، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ میڈیا والے بتاتے رہے ہیں کہ اللہ کی رحمت کی بارش آ رہی ہے ان کی صورت میں جبکہ عذاب کی صورت ہو گی۔ فضل الرحمان نے میڈیا کو تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آپ ان لوگوں کو اتنا پروجیکٹ کر رہے ہیں کس بنیاد پر، انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اگر میڈیا پر بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کا دباؤ نہ ہوتا تو ہرگز انہیں پروجیکٹ نہ کیا جاتا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں پاکستانی میڈیا کو جانتا ہوں۔  مولانا فضل الرحمان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے جس آدمی نے بند کمرے میں بات کی ہو اور مجھے یہ کہا ہو کہ فضل الرحمان تم دو باتیں کر رہے ہو اور تین سال سے ہم آپ کی تمام گفتگو نوٹ کر رہے ہیں کہ یہ لوگ مغربی تہذیب کے نمائندے ہیں اور ایک نئے ایجنڈے کے ساتھ ہیں یہ بین الاقوامی یہودی لابی کے ایجنٹ ہیں

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…