بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

مریم نواز شریف نے ایک گھنٹہ کام نہیں کیا اور وزیراعظم بننا چاہتی ہے ٗ مولانا فضل کا بیٹا اور بھائی بھی لیڈر ہے، کیا تمہاری جماعتوں میں رشتہ داروں کے علاوہ کوئی اورلیڈر نہیں؟ عمران خان نے کھری کھری سنادیں

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے عوام کا پیسہ ملک سے باہر منتقل کیا، ہم کرپشن کیخلاف کام کرنے والے اداروں کو مضبوط کریں گے ٗمولانا فضل کا بیٹا اور بھائی بھی لیڈر ہے، کیا تمہاری جماعتوں میں رشتہ داروں کے علاوہ کوئی اورلیڈر نہیں؟ ۔ جمعرات کو چارسدہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن میں قوم کو لوٹنے والوں کو شکست دینی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مریم نواز شریف نے ایک گھنٹہ کام نہیں کیا اور وزیراعظم بننا چاہتی ہے ان کو کیا پتہ محنت کش کیا ہوتا ہے ٗکیسے کام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل کا بیٹا اور بھائی بھی لیڈر ہے، کیا تمہاری جماعتوں میں رشتہ داروں کے علاوہ کوئی اورلیڈر نہیں؟ خاندانی سیاست ہے، اس میں میرٹ نہیں ہے۔عمران خان نے کہا کہ وہ معاشرہ اوپر جاتا ہے جس میں میرٹ ہوتی ہے، انتظامیہ میں ترقی میرٹ پر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی ہے؟ اس پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا، اس ملک کے عظیم نہ بننے کی ایک وجہ میرٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے میرٹ کا قتل عام کیا، رشتہ داروں کو بھرتی کیا، آج بہترین پاکستانی باہر کام کررہے ہیں، کیونکہ یہاں میرٹ نہیں۔عمران خان نے کہا کہ اللہ تقدیر بدلنے کا کبھی کبھی موقع دیتا ہے، اللہ نے موقع دیا ہے 25 جولائی کو ملک کا رخ موڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ ملک پر 27 ہزار ارب روپے کا قرض ہے، دس سالوں میں 6 ارب سے 27 ہزار ارب کا قرضہ ہوگیا، پوچھو یہ پیسہ کہاں گیا ، کیا ڈیم بنے اور بجلی بنی۔عمران خان نے کہا کہ 300 ارب روپے چوری کرنے والا کہتا ہے جب پاکستان آؤں تب فیصلہ کرنا، نواز شریف کل تمہارا فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عام چور کو برا بھلا کہتے ہیں، وی آئی پی چور کو پروٹوکول دیتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم کرپشن کیخلاف کام کرنیوالیاداروں کو مضبوط کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ختم کرکے دکھاؤں گا، پاکستان میں بہترین گورننس ہوگی، کون ہے وہ جو اس ملک کا نظام ٹھیک کرنے کیلیے پیسا اکٹھا کرسکتا ہے؟عمران خان نے کہا کہ میں دو سال میں پاکستان سے 8ہزار ارب روپے ٹیکس سے اکٹھا کرکے دکھاؤں گا، ٹیکس بڑھاؤں گا نہیں بلکہ کم کرکے پیسا اکٹھا کروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…