قوم چوہدری نثار سے ان کے اثاثوں کی منی ٹریل مانگ رہی ہے،تحریک انصاف کے اہم رہنماکا سابق وزیر داخلہ کو مناظرے کا چیلنج،چونکا دینے والے انکشافات

5  جولائی  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء غلام سرور خان نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار سے قوم ان کے اثاثوں کے حوالے سے منی ٹریل مانگ رہی ہے،منی ٹریل کے بجائے لغو باتیں انہیں زیب نہیں دیتیں ،منی ٹریل نہ دی گئی تو نیب سے رجوع کرینگے،چوہدری نثار ضیاء الحق کی وجہ سے سیاست میں آئے ،30سال نواز شریف کیساتھ رہنے کے باوجود وفا نہ کر سکے۔

جمعرات کو چوہدری نثار کے ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ چوہدری نثار ترجمان کے پیچھے نہ چھپیں بلکہ ہمارے سوالوں کا جواب دیں ،ہم نے سید ھا سوال کیا تھا کہ ذرائع و 191مدن نہ ہونے کے باوجود اربوں روپے کی پراپراٹی کے مالک کہاں سے بنے ،86میں کوئی شہری پراپرٹی نہیں تھی آج جگہ جگہ جائیدادیں کہاں سے آ ئیں ؟ڈی ایچ اے کے تین پلاٹ کی رقم کہا ں سے دی گئی ؟یہ سوال پوچھنا کوئی جرم نہیں ہے ،ڈیفنس اور چکری میں جائیدادیں بنانے کی منی ٹریل چوہدری نثار کو بتانا پڑیں گے، ان الزامات کا جواب دینے کے بجائے چوہدری نثار لغو باتیں کر رہے ہیں ،چوہدری نثار 4حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیتے ہیں ،ذریعہ معاش کوئی نہیں ،علاج ملک سے باہر کرواتے ہیں چھٹیاں یورپ میں گذرتی ہیں تو یہ سوال تو پوچھنا ہو گا کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا ؟۔غلام سرور خان نے کہا کہ میں نے پاکستان کہ بہتری کیلئے پارٹیاں تبدیل کی،حلقے کے عوام کی خدمت کی ،تھانہ اور پٹواری کے ذریعے عوام کو دباؤ میں لانے کی کوشش نہیں کی لیکن چوہدری نثار 34 سال نواز شریف کے ساتھ رہ کر ان کے ساتھ دغا کرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضیاء الحق کی پیداوار ہیں اور انہی کی مرہون منت و سیاست میں آئے جس طرح قوم نواز شریف سے منی ٹریل مانگ رہی ہے اسی طرح چوہدری نثار کو بھی حساب دینا ہوگا۔انہوں نے مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار جہاں چائیں مناظرے کیلئے تیار ہوں مگر ساتھ وہ ان سوالوں کا جواب لے کر آئیں ۔غلام سرور خان نے چوہدری نثار کے خلاف نیب سے بھی رجوع کرنے کا اعلان کیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…