سندھ کو7 ریاستوں میں تقسیم کرنے کی درخواست ،بڑافیصلہ سنادیاگیا

5  جولائی  2018

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے صوبے کو 7 ریاستوں میں تقسیم کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سندھ کو7 ریاستوں میں تقسیم کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزارکا موقف تھا کہ کراچی کی آبادی دوکروڑسے تجاوزکرچکی ہے، یورپ اوردنیا کے دیگرممالک میں 50 لاکھ آبادی سے زیادہ کا شہرنہیں ہوتا،

اس لئے سندھ کو 7 ریاستوں میں تقسیم کیا جائے۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے درخواست ناقابل سماعت قراردے دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئین کا کوئی آرٹیکل بتائیں جس کے تحت نئی ریاست تشکیل دی جاسکتی ہو۔ ریاستوں کی تشکیل صدیوں کے ارتقا کے بعد ہوتی ہے، کینیڈا میں پنجابی دوسری بڑی زبان ہے اور6 وزیرسکھ ہیں ، کیا اس کے باوجود کینیڈا میں ان کی ریاست بن سکتی ہے؟۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…