پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

حد تو یہ ہے نواز شریف نے اپنے مرحوم ، نیک اور پرہیزگار والد کو بھی بلاجواز بدنام کیا،چوہدری نثار بالاخر کھل کر بول پڑے، انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عبرت کا نشان وہ لوگ بنیں گے جنہوں نے اپنی غلطی چھپانے کیلئے قوم کے سامنے جھوٹ کے پہاڑ کھڑے کئے، حد تو یہ ہے کہ انہوں نے اس عمل میں اپنے مرحوم ، نیک اور پرہیزگار والد کو بھی بلاجواز بدنام کردیا، میں میاں نواز شریف سے اب بھی الجھنا نہیں چاہتا۔

جمعرا ت کو ایک بیان میں چودھری نثار علی خان نے کہا کہ عبرت کا نشان وہ لوگ بنیں گے جنہوں نے اپنی غلطی چھپانے کیلئے قوم کے سامنے جھوٹ کے پہاڑ کھڑے کئے۔ انہوں نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ محمد نواز شریف نے اس عمل میں اپنے مرحوم ، نیک اور پرہیزگار والد کو بھی بلاجواز بدنام کردیا، میں میاں نواز شریف سے اب بھی الجھنا نہیں چاہتا۔انہوں نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کو اپنی عزت کا پاس نہیں تو مجھے تو اپنی عزت کا خیال ہے مگر اب یکطرفہ تنقید بھی مزید برداشت نہیں کی جاسکتی۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ اب یہ نہیں ہوسکتا کہ میاں نواز شریف خود یا اپنے پیادوں سے اوروں پر الزامات لگائیں اور خود اپنے آپ کو قوم کے سامنے دودھ سے دھلا ظاہر کریں۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے چودھری نثار علی خان کا نام لئے بغیر اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ جیپ والوں سمیت عوام کا راستہ روکنے والے عبرت کانشان بنیں گے، واضح رہے کہ سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان راولپنڈی کے دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے چودھری نثار علی خا ن کوجیپ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔  چودھری نثار علی خان نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عبرت کا نشان وہ لوگ بنیں گے جنہوں نے اپنی غلطی چھپانے کیلئے قوم کے سامنے جھوٹ کے پہاڑ کھڑے کئے، حد تو یہ ہے کہ انہوں نے اس عمل میں اپنے مرحوم ، نیک اور پرہیزگار والد کو بھی بلاجواز بدنام کردیا، میں میاں نواز شریف سے اب بھی الجھنا نہیں چاہتا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…