لاہور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہوائی جہاز میں سفر کر رہے تھے کہ اسی دوران ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے ایک مسافر نے ان کی ویڈیو بنانا شروع کر دی، جب یہ ویڈیو بن رہی تھی اسی دوران عمران خان کو کسی شخص کی کال آ گئی، فون پر ہونے والی بات چیت بھی اس ویڈیو میں ریکارڈ ہو گئی اور ان کی گفتگو کا موضوع پاکپتن میں بابا فرید کے مزار پر حاضر ی اور سجدہ تھا ،
اس موقع پر عمران خان نے فون کرنے والے کو جواب دیا کہ ایک چیز یاد رکھناجوکلمہ پڑھتا ہے جو کہتا ہے کہ لاالہ الااللہ وہ کبھی شرک نہیں کر سکتا اور عقیدہ اور پیار دو الگ چیزیں ہیں، بابا فرید اتنے بڑے صوفی ہیں اوران کے بارے میرے جذبات ہیں اور ان سے عقیدت ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ان کو اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرا رہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ یہ تو بہت بڑے اولیاء کرام تھے جن کی وجہ سے برصغیر میں اسلام پھیلا۔ عمران خان نے کہا کہ میں صوفی ازم کو بہت پڑھا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ جو صوفی ازم پڑھتے ہیں انہیں یہ بات اچھی طرح معلوم ہے، عمران خان نے فون پر کہا کہ آپ بھی مولانارومی کو پڑھیں تاکہ آپ کو اندازہ ہو کہ مرشد سے کتنا عشق ہوتا ہے اور مرشد سے عشق کو کبھی شرک سے نہ ملائیں، عمران خان نے کہا کہ بابا فرید تو برصغیر کی بہت بڑی ہستی ہیں میں ان سے بہت متاثر ہوں اور یاد رکھیں کلمہ گو کبھی شرک نہیں کر سکتا۔ عمران خان ہوائی جہاز میں سفر کر رہے تھے کہ اسی دوران ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے ایک مسافر نے ان کی ویڈیو بنانا شروع کر دی، جب یہ ویڈیو بن رہی تھی اسی دوران عمران خان کو کسی شخص کی کال آ گئی، فون پر ہونے والی بات چیت بھی اس ویڈیو میں ریکارڈ ہو گئی اور ان کی گفتگو کا موضوع پاکپتن میں بابا فرید کے مزار پر حاضر ی اور سجدہ تھا ، اس موقع پر عمران خان نے فون کرنے والے کو جواب دیا کہ ایک چیز یاد رکھناجوکلمہ پڑھتا ہے جو کہتا ہے کہ لاالہ الااللہ وہ کبھی شرک نہیں کر سکتا