اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ژوب، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، ساہیوال، ملتان، سرگودھا، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان، قلات ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقوں بہاولپور ایئرپورٹ 75، سٹی16، خانپور 23، اسلام آباد
سیدپور 22، زیرو پوائنٹ 14، بوکرہ، گولڑہ 12، رحیم یار خان 14، مری 11، ڈی جی خان، اوکاڑہ 09، راولپنڈی 08، کوٹ ادو، منڈی بہاؤالدین 02، لاہور، لیہ، ملتان 01، خیبر پختونخواکے کاکول 23، پٹن 18، دیر (بالائی، زیریں12)، پارا چنار 10، کالام 09، مالم جبہ، سیدو شریف 07، میر کھانی 03، رسالپور 02، بالاکوٹ، دروش، چراٹ 01، بلوچستان کے بارکھان 07، گلگت بلتستان: گلگت، بگروٹ 09، استور 04، گوپس 02، کشمیرکے راولاکوٹ 06، گڑھی دوپٹہ 01، ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔