اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ایگزکٹ جعلی ڈگری کیس کافیصلہ آگیا،شعیب شیخ سمیت دیگر ملزمان کو بڑی سزا سنادی گئی

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے شعیب شیخ سمیت دیگر ملزمان کو مجموعی طور پر20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔جمعرات کوا یگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد چوہدری ممتاز حسین نے ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ شعیب شیخ کی اہلیہ عائشہ شعیب شیخ سمیت 3 ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔

شعیب شیخ اور دیگر پر دفعہ 419 کے تحت 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس کے علاوہ شعیب شیخ اور دیگر ملزمان پر دفعہ 420 کے تحت 3 سال قید 2 لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 468 کے تحت 7 سال قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ اور دفعہ 471 کے تحت 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق تمام سزاؤں کا اطلاق ایک ساتھ ہوگا جبکہ ملزمان کو منی لانڈرنگ اور الیکٹرانک کرائمز کے الزامات سے بری کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…