منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف کو کیا سزا ملے گی؟کتنے سال قید اور کتنا جرمانہ؟معروف قانون دان نے پیش گوئی کردی

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو 14 سال قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا ہوسکتی ہے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ ملزمان نہ ہوں تو ان کے نمائندے کی موجودگی میں سزا سنائی جاسکتی ہے۔ نواز شریف پہلے کہتے رہے کہ عدالت بلائے گی تو واپس آجائیں گے، نواز شریف نے فیصلہ موخر کرنے کی عجیب فرمائش کی ہے کیونکہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ملزم کی درخواست پر فیصلے کی تاریخ

بدل دی جائے۔ نواز شریف شیر بنیں اور واپس آجائیں، آپ کو زیب نہیں دیتا کہ آپ اورآپ کا خاندان مفرورہو۔بابر اعوان نے کہا کہ بڈھے شیر کے چھوٹے مفرور ملک سے پہلے ہی بھاگ چکے ہیں، نیب قانون کے مطابق ملزم اس جائیداد کا مالک ہے جب تک وہ غلط ثابت نہیں ہوتا، سزا کے بعد کوئی کمپنی اسے نا تو ملازم رکھ سکے گی اور نا ہی اسے بینک سے کوئی سہولت ملے گی اور ملزم کوسزا میں جرمانہ چوری کی رقم کا دوگنا ہوگا۔ نوازشریف کو 14 سال قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا ہوسکتی ہے

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…