لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف جب منشور پیش کر رہے تھے اس دوران ایک متوالا آپے سے باہر ہو گیا اور اس نے بے اختیار نعرے لگانا شروع کر دیے، جس پر میاں شہباز شریف نے اسے خاموش رہنے کے لیے کہا
مگر وہ خاموش نہ ہوا اور نعرے لگاتا رہا، جس پر شہباز شریف ناراض ہو کر ڈائس چھوڑ کر نیچے اتر گئے لیکن دوبارہ واپس آئے اور کہا کہ یہاں نعرے لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ نعرے نہ لگائیں جس پر ن لیگ کا متوالا خاموش ہوگیا۔