جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کی جانب سے بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم تعمیر کرنے اور10لاکھ روپے عطیہ کرنے کے بعد ملک بھر سے ڈیموں کی تعمیر کیلئے رقم دینے والوں کی لائن لگ گئی،دھماکہ خیز اعلان

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی  (مانیٹرنگ ڈیسک) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم تعمیر کرنے کا حکم تاریخی فیصلہ ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ڈیم کی تعمیر کے فنڈ میں 10 لاکھ روپے عطیہ کا اعلان نہ صرف قابل ستائش ہے اور پوری پاکستانی قوم کے لئے قابل تقلید بھی ہے،

ہم سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزز چیف جسٹس کے اس فیصلے کی نہ صرف تائید کرتے ہیں بلکہ میں اپنی جانب سے ایک لاکھ روپے اور کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ایک لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کرتا ہوں، یہ بات خوش آئند ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے مطابق ان ڈیمز پر کسی صوبے یا شہر کے درمیان کوئی تنازع نہیں ہے اور اس کونسل نے ان ڈیم کی تعمیر کے لئے منظوری بھی دے رکھی ہے۔بھاشا ڈیم تعمیر ہونے کے بعد اس میں پانی کی گنجائش 6.4 ملین ایکڑ پانی ہوگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ پاکستان کو پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے اگر یہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان شدید مسائل کا شکار ہوسکتا ہے ہمارے ملک میں بدقسمتی سے کروڑوں بلین روپے کا پانی ضائع ہوجاتا ہے اور ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک سال میں 90 ملین ایکڑ پانی ضائع ہوتا ہے، حکام کے مطابق ایک ملین ایکڑ پانی کی مالیت 50 کروڑ امریکی ڈالر ہے ، پاکستان کا یہ المیہ ہے کہ 70 سالوں میں جتنی حکومتیں آئیں انہوں نے پانی کے مسئلے کے حل کے لئے ڈیم بنانے پر کوئی توجہ نہیں دی، دو بڑی جماعتوں نے 30 سال میں تین تین بار حکومتیں کیں اور پانی کے مسئلے پر ووٹ مانگے مگر مسئلے کے حل کے لئے کوئی کوشش نہیں کی تاہم اب میں کراچی کے تاجر ، صنعتکار، ملٹی نیشنل کمپنیوں اور مخیرحضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ انہیں کراچی نے بہت کچھ دیا ہے اب وہ آگے بڑھیں

ان ڈیموں کی تعمیر کے لئے دل کھول کر عطیات دیں تاکہ جتنی جلد ممکن ہوسکے یہ ڈیم تعمیر ہوجائیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے پانی کے ذخائر نہ صرف زندگی کی مانند ہیں بلکہ ملک کی زراعت، معیشت، صنعت اور بقاء کے لئے انتہائی ضروری ہیں،حکومت ڈی سیلینیشن کی متحمل نہیں ہوسکتی لہٰذا BOT بہتر ہے ، پانی کی عدم دستیابی کسی بھی ملک کو خشک سالی اور قحط سالی میں مبتلا کرسکتی ہیں،

تاریخ گواہ ہے کہ ماضی میں کئی قومیں پانی عدم دستیابی کے باعث صفحہ ہستی سے مٹ گئیں،پاکستان کو پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے اگر یہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان شدید مسائل کا شکار ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ جب حکومتیں اہم قومی مسئلے پر توجہ نہیں دیتیں اور قومی مفادات کو نظر انداز کرتی ہیں تو انسٹیٹیوشن کی ذمہ داری بن جاتی ہے کہ وہ آگے آئیں اور ملکی مفادکے لئے اپنا کردار ادا کریں،

انہوں نے کہا کہ میں کراچی کے میئر کی حیثیت سے چیف جسٹس آف پاکستان اور معزز عدالت کو یقین دلاتا ہوں کہ کراچی کے عوام اس فیصلے کی نہ صرف پرزور حمایت کرتے ہیں بلکہ ڈیم کی تعمیر کیلئے ہر طرح کے مالی تعاون کے لئے بھی تیار ہیں اور مجھے امید ہے کہ یہ ڈیم جلد تعمیر ہونگے اور ان ڈیموں کی تعمیر کے بعد کالا باغ ڈیم بھی تعمیر کیا جائے گاتاکہ ہمارا ملک ترقی، خوشحالی کی جانب گامزن ہو،

پاکستان کا مستقبل ہم سے اور ہمارا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے، اس لئے ہمیں ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر ملکی مفادات کے لئے کئے گئے فیصلوں کا ساتھ دینا چاہئے تاکہ ہمارا ملک ترقی کرے، ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی نے کہا کہ سندھ میں بیڈ گورننس کی مثالیں قائم ہوئی ہیں ، آرٹیکل9- کے تحت عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کی کے لئے یہ تعین کرتا ہے کہ کوئی بھی ادارہ ملک کی بہتری کے لئے اقدام اٹھا سکتا ہے،

میں مایوس نہیں ہوں نہ میری جماعت مایوس ہے میئر کی حیثیت سے میری کارکردگی سب کے سامنے آئے گی، شہر کی بہتری کے لئے ہرممکن اقدام کریں گے، انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کو اپنا سیوریج کا نظام درست کرنا ہوگا، جن علاقوں میں نل کے ذریعے پانی فراہم نہیں کیا جا رہا وہاں واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی دیا جائے، نظام کو چلانے کے لئے آج ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ فیصلے دے رہی ہے، 140-A پر عملدرآمد کے لئے بھی سپریم کورٹ نے ہدایات جاری کیں، وقت آگیا ہے کہ اب ہم بہتری کی طرف بڑھیں اور مستقبل کے حوالے سے درست اور جامع حکمت عملی اپنائیں تاکہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…