بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

نواز شریف اڈیالہ جیل آپ کا انتظار کر رہی ہے، ہم خود ملک کو ایسا بنا رہے ہیں؟ عمران خان کا دعویٰ

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کا فیصلہ جمعہ کو آرہا ہے لہٰذا وہ پاکستان آئیں ،اڈیالہ جیل ان کا انتظار کررہی ہے، نیب کے الیکشن تک سیاستدانوں کو گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کی سمجھ نہیں آرہی ، ہم خود اپنے ملک کو بنانا ری پبلک بنا رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جمعہ کو نواز شریف کا فیصلہ آرہا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں خود آکر فیصلہ سنوں گا،

آپ اخباروں میں یہ فیصلہ پڑھیں گے، ہم آپ کا انتظار کریں گے، نواز شریف پاکستان آئیں کیونکہ اڈیالہ جیل آپ کا انتظار کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون اندھا ہوتا ہے اور سب کیلئے ایک ہوتا ہے، کیا یہ رعایت ایک عام مجرم کو بھی ملتی ہے؟ جہاں کمزور اور طاقتور کیلئے قانون میں فرق ہو وہاں بڑی قومیں برباد ہوتی ہیں۔عمران خان نے نیب کے الیکشن تک سیاستدانوں کو گرفتار نہ کرنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب کا کہنا بالکل ایسا ہے جیسے دو ٹیمیں میچ کھیل رہی ہیں اور ایک ٹیم میں میچ فکسر پکڑا گیا، اب کہہ رہے ہیں اسے اس لئے میچ سے نہیں نکالو کہ میچ خراب ہوجائیگا، اس کی سمجھ نہیں آرہی، یہ پاگلوں والی بات ہے اور اس میں کوئی قانون نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم خود اپنے ملک کو بنانا ری پبلک بنارہے ہیں، قانون کسی میں امتیاز نہیں کرتا، قانون جب ہوتا ہے جب سب کے لئے ایک ہو، قانو اس لئے نہیں ہوتا کہ طاقتور کو کچھ نہ کیا جائے۔  عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کا فیصلہ جمعہ کو آرہا ہے لہٰذا وہ پاکستان آئیں ،اڈیالہ جیل ان کا انتظار کررہی ہے، نیب کے الیکشن تک سیاستدانوں کو گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کی سمجھ نہیں آرہی ، ہم خود اپنے ملک کو بنانا ری پبلک بنا رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جمعہ کو نواز شریف کا فیصلہ آرہا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں خود آکر فیصلہ سنوں گا، آپ اخباروں میں یہ فیصلہ پڑھیں گے، ہم آپ کا انتظار کریں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…