ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

دوبئی‘رات کے ایک بجے اماراتی نوجوان نے پاکستانی دوست کو گھر بلا لیا ، صبح چیخ و پکار سن کر جب ملازمہ نے کمرے میں جھانک کر دیکھا تو اندر کا منظر دیکھ کر کانپ گئی کیونکہ۔۔

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دْبئی(نیوز ڈیسک) اپنے جگری دوست کی گردن میں قینچی گھونپ کر اْسے ہلاک کرنے والے 26 سالہ پاکستانی نوجوان کو عدالت کی جانب سے سات سال قید کی سزا سْنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک اماراتی نوجوان نے اپنے ایک ہم وطن دوست اور ایک پاکستانی دوست کو گزشتہ سال اگست 2017ء میں اپنے گھر بطور مہمان بْلایا۔ دوپہر کے وقت گھر کی ملازمہ کو امارتی نوجوان کی چیخ و پْکار کی آواز سْنائی دی

جس پر اْس نے کمرے کی کھڑکی سے جھانک کر دیکھا تو اماراتی نوجوانکی گردن سے خون بہہ رہا تھا۔فلپائنی ملازمہ نے مقتول کے انکل کے کمرے کی طرف جا کر اْسے صورتِ حال کی سنگینی سے آگاہ کر دیا۔ گھر والوں نے فوراً پولیس کو طلب کر لیا۔ جس نے موقع واردات پر پہنچ کر دیکھا کہ اماراتی نوجوان گلے میں قینچی گھونپے جانے کے باعث جاں بحق ہو گیا ہے۔اس دوران ملزم فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس نے آلہ قتل قبضے میں لے لیا تھا۔ملزم کی گرفتاری دو روز بعد عمل میں آئی۔ اس معاملے کی سماعت کے دوران مقامی عدالت کے جج پریزائیڈنگ جج فہد الشمی نے ملزم کو سات سال کی سزا سْنا دی جبکہ ملزم کی سزا پْوری ہوتے ساتھ ہی اْسے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ عدالت میں ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اْس کے مؤکل کا مقتول کو قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ان کے درمیان اچانک کسی مسئلے پر گرما گرمی ہوئی جو ہاتھا پائی کی صورت اختیار کر گئی۔یہ قتل اچانک سرزد ہو ا ہے‘ لہٰذا ملزم کو سزا میں نرمی برتی جائے۔ موقع واردات پر موجود ملازمہ نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقتول نے اپنے دوستوں کو رات ایک بجے گھر بْلایا تھا۔ اس دوران مقتول کا ہم وطن دوست گھر چلا گیا جبکہ ملزم اْس کے ساتھ ہی مقیم رہا۔ دوپہر کے وقت میں اپنے کام ختم کر کے سونے چلی گئی۔ جب میں جاگی تو ملزم وہیں تھا۔اس دوران مقتول نے مجھے کہا کہ وہ جم جانے کے لیے

اْس کا بیگ تیار کر دے۔ اسی دوران میں نے مقتول کی آواز سْنی جس میں وہ ملزم کا نام لے کر اْسے پْکار رہا تھا۔ جب میں نے کھڑکی کے ذریعے دیکھا تو مجھے مقتول کی گردن سے خون بہتا نظر آیا۔ ملزم نے عدالت کے رْوبرو اپنے بیان میں کہا کہ اْس نے اور مقتول نے شراب پی رکھی تھی۔ اسی حالت میں اْن کے درمیان کسی بات پر تلخی پیدا ہوئی جس کا نتیجہ مقتول کے قتل کی صورت میں ظاہر ہوا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…