ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب کمپنیز سکینڈل میں اہم پیشرفت، شہباز شریف کے کارنامے سامنے آنے لگے، پنجاب کی 30کمپنیوںکے ریکارڈ میں اربوں کے گھپلے ، ثبوت مل گئے، نیب کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کمپنیز سکینڈل کی تحقیقات میں مزید پیشرفت سامنے آگئی،قومی احتساب بیورو (نیب )نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ، قائداعظم سولر پارک، قائداعظم تھرمل پاور کمپنی، لاہور، بہاولپور، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں سمیت 30 کمپنیوں کا مزید ریکارڈ حاصل کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کمپنیوں نے اربوں کے فنڈز کا بغیر منظوری من پسند طریقے سے استعمال کیا۔ڈی جی نیب شہزاد سلیم کا کہنا ہے کہ پنجاب 56 کمپنیوں سے متعلق معاملات انتہائی سنجید ہ ہیں، مزید بھی اہم ریکارڈ نیب کو مل گیا، 56 کمپنیوں

میں دئیے گئے ٹھیکوں سمیت معاملات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، شہباز شریف کو میگا کرپشن کیس پر طلب کیا، انہوں نے آکر بیان قلم بند کروایا۔ انہوں نے کہا کہ احد چیمہ کیس کا حتمی چالان جلد مکمل کر کے عدالت کو بھجوا دیا جائے گا۔شہزاد سلیم نے مزید کہا نیب میں تمام کیسز کو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں فیس کو نہیں، نیب کے سسٹم میں کسی قسم کا کوئی ون مین شو نہیں ہوتا، راجہ قمر السلام نے صاف پانی کے مہنگے ٹھیکے دئیے، ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا نیب نے جن افراد کو بھی گرفتار کیا ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…