اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری محمد رمضان کو دہری شہریت پر جھوٹا بیان جمع کرانے پر پی پی 120 سے الیکشن لڑنے سے روک دیا‘ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ چوہدری رمضان نے ووٹر اور پاکستان سے فراڈ کرنے کی کوشش کی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ نے پی پی 120 سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری محمد رمضان کو نااہل قرار دیدیا۔ عدالت نے فیصلہ میں کہا کہ چوہدری رمضان نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا۔ جس روز کاغذات جمع کرائے اس روز تک برطانوی شہریت ختم نہیں
ہوئی تھی۔ عدالت نے چوہدری رمضان کو نوٹس جاری کردیا۔ چوہدری رمضان پی پی 120ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے۔ ریٹرننگ آفیسر نے ٹریبونل اور ہائیکورٹ نے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دی تھی۔ مخالف امیدوار شیر باز خان ین ان کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے چوہدری محمد رمضان کو دہری شہریت پر جھوٹا بیان جمع کرانے پر پی پی 120 سے الیکشن لڑنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ چوہدری رمضان نے ووٹر اور پاکستان سے فراڈ کرنے کی کوشش کی۔