اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) جب بھی جہاں بھی پاکستان کو ضرورت ہوگی چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا، گرتی ہوئی پاکستانی معیشت ، زبوں حال اقتصادی صورتحال، چین پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا، دھماکہ خیز اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کےسفیر ژائو جنگ نے کہاہے کہ جب بھی جہاں بھی پاکستان کو ضرورت ہوگی چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے ملاقات کے موقع پرکیا، ملاقات میں سی پیک کے
تحت منصوبوں سمیت دیگر شعبوں میں اقتصادی تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا،وزیر خزانہ ڈاکٹرشمشماد اختر نے پاکستان کی معاشی ترقی میں چین کی مسلسل حمایت اورتعاون کوسراہا، وزیر خزانہ نے چینی سفیر کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پیرس اجلاس میں پیش کیے گئے پاکستانی موقف سے بھی آگاہ کیا،وزیر خزانہ نےکہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے لیے مالیاتی رسائی کو روکنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔