اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مؤقر قومی اخبار کی رپورٹ میں پاکستان کے چاروں صوبوں میں پرائمری تعلیم کے حوالے سے سروے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس میں پنجاب سب سے آگے ہے۔ رپورٹ کے مطابق تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والی ادارے الف اعلان کے حالیہ سروے میں سامنے آیا ہے کہ پرائمری تعلیم میں پنجاب سب سے آگے ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی
نے اپنی رپورٹ میں الف اعلان سروے کے حالیہ نتائج کا ذکر کیا ہے۔ جس کے مطابق گزشتہ چار سالوں کے دوران پنجاب میں پرائمری بچوں کے داخلوں اور معیار تعلیم بہتر ہوا ہے۔ الف اعلان کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سطح بچوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔پری پرائمری سطح پر آنے والی کمی کی شرح 3.23 فیصد تھی جبکہ مڈل سطح پر یہی شرح دو فیصد سے کم رہی۔اگر اس اضافے کو دیکھا جائے تو تعداد میں پرائمری سطح پر ساڑھے سات فیصد، سیکنڈری سطح پر 13 فیصد جبکہ ہائر سیکنڈری سطح پر 526 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب میں ہائر سیکنڈری اسکولوں میں طلبا کی تعداد 14-2013 میں 87218 تھی جو 17-2016 میں بڑھ کر 546616 تک پہنچ گئی۔ جبکہ سروے کے مطابق سنہ 14-2013 سے 17-2016 کے دوران چاروں صوبائی حکومتوں سےحاصل کردہ اعدادوشمار کا موازنہ کیا جائے تو ایک بات واضح ہو جاتی ہے کہ بلوچستان کے علاوہ تمام صوبوں میں سرکاری ہائر سیکنڈری سکولوں میں زیرِ تعلیم طلبا کی کل تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔مگر پنجاب کی کارکردگی سب سے بہتر رہی ہے اور پنجاب اس میں سب سے آگے دیکھا جاسکتا ہے۔ الف اعلان رپورٹ کے مطابق ویسے تو چاروں صوبوں میں طلبہ کی تعداد میں بہتری آئی ہے مگر پنجاب کی کارکردگی تمام صوبوں سے بہتر رہی ہے۔جبکہ پرائمری سطح پر طلبہ کی تعداد میں کمی آئی ہے مگر دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب سب سے آگے ہے۔ مگر مڈل اور ہائیر سیکنڈری سطح پر طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ الف اعلان کی رپورٹ کو عالمی میڈیا میں خاصی پذایرائی دی گئی ہے۔