جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آپریشن تھیٹر میں بلی گھس گئی،ڈاکٹرز اورسارا عملہ نکالنے میں مصروف ،جانتے ہیں بیچارے مریض کا کیا بنا؟ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) جناح ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں بلی گھس گئی،ڈاکٹرز اور عملہ مریض کوچھو ڑ کربلی کو نکالنے میں مصروف ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔جس میں ایک طرف مریض آپریشن کا منتظر بیڈ پر لیٹا ہوا ہے تو دوسری طرف ایک بلی آپریشن تھیٹر میں لگے پنکھے پر چڑھ گئی ہے۔ڈاکٹرز سمیت سارا عملہ بلی کی جانب متوجہ ہو گیا۔جب کہ اسپتال کا عملہ بلی کو آپریشن تھیٹر سے نکالنے کی کوشش کرتا رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال عملے کی غفلت سے سرجیکل یونٹ4 کے آپریشن تھیٹر میں آپریشن کے دوران بلی گھس گئی۔ جس بیڈ پر مریض کو آپریشن کیلئے لٹایا گیا تھا، بلی اسی بیڈ کے بالکل اوپر لگی آپریشن والی مشینری پر اٹھکیلیاں کرتی رہی۔ڈاکٹر اور عملہ کی ساری توجہ آپریشن کے بجائے بلی کو نکالنے پر مرکوز رہی اور مریض کو اس کے حال پر چھوڑ دیا گیا۔نرسیں اور ڈاکٹر بلی کو لے کر خوش گپیاں بھی کرتے رہے۔آپریشن تھیٹر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں تو ویسے بھی مریضوں کے حالات برے ہیں اور انہیں بنیادی سہولیات بھی مہیا نہیں ہیں۔ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض لیٹے ہوتے ہیں۔جب کہ کچھ مریضوں کا علاج تو اسپتال کے فرش پر کیا جاتا ہے۔ایسے میں اگر آپریشن تھیٹر کے اندر بھی اس طرح کے حالات ہوں گے،تو پھر عوام کس پر بھروسہ کرے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا ہے تا کہ آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔اور مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال میں کام کرنے والے عملے کی تربیت بھی کی جائے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…