مسلم لیگ (ن) کی اندرونی لڑائی ہی جڑیں کھوکھلی کرنے لگی مریم نواز کی ضد نے ن لیگ کی ایک اور قیمتی وکٹ اڑا دی

4  جولائی  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ( ن) کی اندرونی لڑائی کے باعث مریم نواز کی ضد نے اپنی ہی پارٹی کی ایک اور قیمتی وکٹ اڑا دی ہے ۔چوہدری نثار علی خان کے بعد سابق گورنر سردار مہتاب کو آبائی حلقے سے پارٹی ٹکٹ سے محروم کر کے بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا، ہزارہ ڈویژن میں کیپٹن(ر) صفدر نے اپنا راستہ مکمل طور پر صاف کرنے کیلئے سردار مہتاب کو پارٹی سے فارغ کروانے میں مرکزی کردار ادا کیا ۔

مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق محترمہ مریم نواز نے سردار مہتاب کو بھی اپنی پارٹی سے فارغ کروا کے ایک اور دیرینہ مسلم لیگی کو سیاسی طوفان کی موجوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔سردار مہتاب جو کہ گورنر خیبر پختونخوا بھی رہے اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں چٹان کی طرح مسلم لیگ ن کا دفاع کرتے رہے لیکن حال ہی میں اداروں کے ساتھ میاں نواز شریف اور انکی صاحبزادی کی کھلی جنگ پر انہوں نے میاں نواز شریف کو بار بار مشورہ دیا کہ اپنی سیاست کیلئے اداروں کو بدنام کرکے سرحد پار دشمن کے ایجنڈٖے پر کام نہ کیا جائے ، ذرائع کے مطابق مریم نواز سردار مہتاب کی اعتدال پسند پالیسی کو سخت ناپسند کرتی تھی اور دوسری طرف ہزارہ ڈویژن سے ایک بااثر مسلم لیگی کا صفایاکرنے کیلئے کیپٹن (ر )صفدر نے بھی جلتی پر تیل ڈالنے کا فریضہ بھی بھرپور طریقے سے سرانجام دیا، سردار مہتاب کو ان کی مثبت سوچ اور وطن پرست مشورہ کے باعث مریم نواز نے ٹکٹ نہ دے کر چوہدری نثار علی خان کی صف میں کھڑا کردیا ،واضح رہے کہ اس سے پہلے زعیم قادری ،عبدالغفور سمیت درجنوں مسلم لیگی قیادت کے باغیانہ رویے کے باعث پارٹی سے بغاوت کر چکے ہیں۔سردار مہتاب کو نظر انداز کر دینا مسلم لیگی قیادت کیلئے یقیناًًمستقبل میں ایک بڑا نقصان ثابت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…