ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی استدعا عمران خان کا ردعمل سامنے آ گیا، اہم مطالبہ کر دیا

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور 6 جولائی کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے، اس کے بعد میاں نواز شریف کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ چند روز کیلئے موخر کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کیس کا فیصلہ عدالت میں کھڑے ہوکر سننا چاہتا ہوں ٗ میں کوئی فوجی ڈکٹیٹر نہیں جو ڈر کر بھاگ جاؤں،

عوام کا نمائندہ ہوں بھاگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور کسی بھی بزدلی کا مظاہرہ کرکے اپنی قوم کو مایوس نہیں کروں گا، جیپوں والے سمیت عوام کی حکمرانی کا راستہ روکنے والے عبرت کا نشانہ بنیں گے ٗجیسے ہی اہلیہ کی طبیعت بہتر ہوگی فوری طور پر ملک واپس جاؤں گا ٗووٹ کو عزت دو کے نعرے پر میں قوم اور قوم میرے ساتھ کھڑی ہے ٗ ایک دن قوم کا فیصلہ قوم کی تقدیر بدل ڈالے گا ٗ میں نے جس مشن کا جھنڈا اٹھایا ہوا ہے وہ آسان مشن نہیں ٗحق حکمرانی کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوں ٗ ایک سال کے اندر 100 پیشیاں بھگت چکا ہوں اور اب اس موڑ پر گھبرانا تھا تو یہ سب کیوں کرتا۔ بدھ کو سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہاکہ کسی بھی قانونی طریقہ کار سے انحراف نہیں کیا، جولائی 2017 سے لے کر اب تک یکطرفہ فیصلوں کا سامنا کیا اور ساری دنیا میرے خلاف بنائے ہوئے مقدمات کی نوعیت سے واقف ہے۔انہوں نے اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ چند روز کیلئے موخر کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنے کیس کا فیصلہ اسی کمرہ عدالت میں کھڑے ہو کر سننا چاہتا ہوں، دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کی جانب سے فیصلہ موخر کیے جانے کی استدعا پر کہا ہے کہ دو سوالوں کے جواب میں دو سال لگ گئے، نواز شریف کا فیصلہ موخر نہیں ہونا چاہیے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…