منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

ایک ہزار ’’بڑوں‘‘ کی سختی آنے والی ہے چیف جسٹس ثاقب نثار ایک ہزار لوگوں کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟ حیران کن اعلان کر دیا

datetime 4  جولائی  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں این آر او سے فائدہ اٹھانے سے متعلق کیس کی سماعت، سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف، آصف زرداری اور سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم سے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں، چیف جسٹس کہتے ہیں میرے زہن میں ایک ہزار لوگ ہیں جن سے تمام تفصیلات لیں گے، ہم نے ڈیم بنانے ہیں اور ملک کا قرضہ اتارنا ہے،

بدھ کے روز چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این آر او سے فائدہ اٹھانے سے متعلق کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لوگوں نے ایمنسٹی اسکیم میں پیسہ وائٹ کرلیا ہے، لوگوں کے باہر کوئی اثاثے نہیں اس سے متعلق سپریم کورٹ کو اعتماد میں لیں، سپریم کورٹ کو اعتماد میں لینے میں کیا مسئلہ ہے؟ عدالت کو بتائیں پاکستان سے باہر آپکی اور بچوں کی کوئی پراپرٹی ہے یا نہیں، فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ جہاں تک آصف زرداری کا تعلق ہے تو وہ الیکشن لڑ رہے ہیں اور انہوں نے کاغزات نامزدگی جمع کروائے ہیں، کاغذات نامزدگی کے ساتھ دیئے گئے بیان جبکہ آصف زرداری نے جواب بھی جمع کروا دیا ، میرے موکل آٹھ مختلف مقدمات میں باعزت بری ہوئے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ جو بڑے یہ سمجھتے ہیں وہ پکڑے نہیں جائیں انہیں ڈھونڈ نکالیں گے،میرے زہن میں ایک ہزار لوگ ہیں جن سے تمام تفصیلات لیں گے، ہم نے ڈیم بنانے ہیں اور ملک کا قرضہ اتارنا ہے، عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف، آصف زرداری سے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں، سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم بھی اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نےآفشور کمپنیاں ظاہر کرنے اور تمام فریقین کو بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا ، جبکہ عدالت نے پرویز مشرف کو جواب جمع کروانے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…