چیف جسٹس کا ڈیموں کی تعمیر کے لیے خصوصی اکاؤنٹ کھولنے کا بڑا حکم چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے بڑا عطیہ دے دیا اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات کریں اور ڈیموں کی تعمیر سے متعلق حکمت عملی پر مبنی
رپورٹ تین ہفتے میں پیش کی جائے ، عدالتی حکم پر عملدر آمد کیلئے چیئرمین واپڈا کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ۔بدھ کو سپریم کورٹ نے ملک میں ڈیموں کی تعمیر سے متعلق مختصر فیصلہ سنا دیا ،یہ فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پڑھ کر سنایا ۔عدالت نے کہا کہ پانی کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں ، پانی بنیادی انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ، آرٹیکل 184/3کے تحت بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے اختیارات حاصل ہیں ۔سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا حکم جاری کردیا اورڈیموں کی تعمیر سے متعلق حکمت عملی پر مبنی رپورٹ تین ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔حکم نامے میں کہا گیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات کریں ۔عدالتی حکم پر عمل درآمد کیلئے چیئرمین واپڈا کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔عدالت کے فیصلے کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام پر خصوصی اکاؤنٹ کھولا جائے گا جس میں عوام عطیات اور فنڈ جمع کرا سکیں گے ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 10لاکھ روپے کا عطیہ بھی دیا ۔