سوات (نیوز ڈیسک) رپورٹ کے مطابق حلقہ پی کے فور میں ان کے بیٹے اشتیاق امیر ان کے سامنے ہیں اور حلقہ این اے 2 میں ان کے بھائی عباداللہ آزاد حیثیت سے امیر مقام کے سامنے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے کرپشن الزامات میں ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر تینوں حلقوں میں اپنے بیٹے اور بھائی کو کورنگ امیدوار کے طور پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، نیب کی جانب سے لواری ٹنل سکینڈل اور اندرون و بیرون
ملک جائیدادوں کا ڈیٹا جمع کرنے کی اطلاعات بھی ہیں جبکہ سیاسی حلقوں میں یہ بات بھی عام ہوچکی ہے کہ ایک معمولی ٹھیکیدار کے اس قدر امیر ہونے کے پیچھے کیا وجوہات ہیں جبکہ اس سے پہلے بھی مسلم جبہ میں محکمہ جنگلات کی اراضیات پر قبضوں کی خبروں سے انجینئر امیر مقام کو شدید مشکلات میں ڈال دیا تھا، یاد رہے شانگلہ سے تعلق رکھنے والے انجینئر امیر مقام سوات کے دو صوبائی ایک قومی اسمبلی کے سیٹ سے الیکشن لڑر ہے ہیں۔