اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس کا 6 جولائی کو فیصلہ سنایا جا رہا ہے، اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ اس کا فیصلہ آسمانوں پر لکھا جا چکا ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ فیصلہ پہلے لکھا گیا اور پروسیڈنگ بعد میں ہوئی، سینئر صحافی نے کہا کہ فیصلہ بڑا واضح ہے کہ اس کی سزا 14 سال اور جرمانہ یہ میاں نواز شریف کا مقدر نظر آ رہا ہے اور باقی دو کیسز میں بھی 14، 14 سال قید ہو سکتی ہے یعنی صرف
ان تین کیسز کی سزا 42 سال بن جاتی ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کم از کم سات سال کی سزا ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ صفائی کا جتنا موقع نواز شریف کو ملا شاید ہی کسی کو ملا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے لگتا ہے کہ میاں نواز شریف واپس نہیں آئیں گے، فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میاں نواز شریف کو اعلیٰ عدالت سپریم کورٹ اور نیب پر اعتماد نہیں ہے تو دہلی ہائی کورٹ چلے جاتے۔