اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گیلپ سروے آف پاکستان اور پلس نے مئی اور جون کے مہینوں میں سروے کیا، جس میں عوام کے رجحان کا اندازہ لگایا گیا کہ وہ کس جماعت کی حمایت کر رہے ہیں، دونوں نے یہ سروے چاروں صوبوں میں کیا ، پلس کے سروے کے مطابق آئندہ الیکشن 2018ء میں تحریک انصاف کو 30 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 27 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے اس طرح پاکستان پیپلز پارٹی کو 17 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے،
پلس کے سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پہلے نمبر اور مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر رہے گی۔ دوسری جانب گیلپ سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 25 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی 26 فیصد ووٹر حمایت کر رہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کو 16 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے، اس طرح گیلپ سروے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) پہلے نمبر پر ہے اور پاکستان تحریک انصاف دوسرے نمبر پر رہے گی۔