جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بلاول بھٹو کی ریلیاںاور جلسے بھی تبدیلی نہ روک سکے ،تحریک انصاف کو سندھ میں بڑی کامیابی مل گئی،کپتان کے کراچی پہنچتے ہی زرداری کے قریبی ساتھی دیگر رہنمائوں کو لیکر پی ٹی آئی میں شامل ،اندرون سندھ انتخابی صورتحال یکسر تبدیل

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف ضلع جیکب آباد کے انفارمیشن سیکریٹری راز خان پٹھان سے ملاقات کے بعد سبایو گڑھی کے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے میر ذیشان لہڑی ،عنایت لہڑی، سیف الدین، زبیر احمد ،جعفر جتوئی ،شاہد کھوسو اور دیگر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پٹھان ہائوس پہنچ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر راز خان پٹھان نے

شمولیت کرنے والوں کو پی ٹی آئی کا مفلر اور ٹوپی پہنائی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات راز خان پٹھان نے کہا کہ جیکب آباد میں بہت بڑی تبدیلی آگئی ہے اور مختلف برادریوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی اورن لیگ کوچھوڑ کر روزانہ پی ٹی آئی میں شمولیت کر رہے یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پورے پاکستان کے ساتھ سندھ کی عوام بھی تبدیلی چاہتی ہے کیونکہ حکومت میں رہنے والے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکام رہے تھر میں خوراک کی کمی سے سینکڑوں بچے دم توڑگئے جس کی ذمیدار پی پی ہے انشاء اللہ اس دفعہ پورے ملک میں پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار کامیاب ہوں گے اور ہمارے ضلع جیکب آباد میں پی ٹی آئی کا پورا پینل جیت کر جیکب آباد کے عوام کی خدمت کرے گا انہوں نے کہاکہ جیکب آبادکے شہری آ ج بھی مضر صحت پانی پینے پر مجبورہیں آلودہ پانی استعمال کرنے کی وجہ سے شہری یرقان سمیت دیگر موذی امرا میں مبتلاہیں روز ان امراض سے شہرکے کسی نہ کسی گلی میں جنازہ اٹھتاہے پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو جیکب آبادکی عوام کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے راز خان نے اپیل کی کہ 25جولائی کو بلے پر مہرلگاکر کامیاب کریں کیونکہ پی ٹی آئی کرپشن سے پاک پاکستان چاہتی ہے اورملک کو کرپشن سے عمران خان ہی نجات دلاسکتاہے راز خان نے کہا کہ 17 جولائی کوچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران کا جیکب آباد میں

گرینڈ جلسہ ہے جس میں جیکب آباد کی عوام کاسمندر ہوگا ۔دوسری جانب پی ٹی آئی امیدوار امیر بخش بھٹو کا رتوڈیرو تحصیل کے مختلف گائوں کا طوفانی دورا، سینکڑوں افراد پی پی پی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس 10 رتوڈیرو پر پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار جناب امیر بخش خان بھٹو نے رتوڈیرو تحصیل کی مختلف یونین کائونسلوں کے 8گائوں کے

معززین پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں گائوں چانڈیو پتافی کے غلام عباس تپافی، علی اصغر پتافی، امیر حسین پتافی، نالی مٹھو پتافی، مولا بخش پتافی، سید سرور شاہ، سید شیر شاہ، گائوں روشن علی ہکڑوکے اللہ بخش ہکڑو، گل محمد ہکڑو، حاجی پٹھان ہکڑو، منٹھار علی ہکڑو، امام بخش ہکڑو، باشن علی ہکڑو، گلزار علی ہکڑو، مہراب علی ہکڑو، سہراب ہکڑو، محمد مٹھل ہکڑو، پنہل خان ہکڑو،

گائوں قاسم جونیجوکے منور جونیجو، عبدالغفور جونیجو، نیاز حسین جونیجو، پیرل جونیجو، شفیع محمد جونیجو، گائوں ٹھل جونیجوکے عبدالحفیظ جونیجو، عبدالطیف جونیجو، ممتاز علی جونیجو، گائوں کوریجہ کے عبدالحفیظ کوریجو، محمد پیرل کوریجو، نعمت اللہ کوریجو، دھنی بخش کوریجو، ذوالفقار علی کوریجو، قربان علی کوریجو، گائوں میہر خان برڑوکے رئیس کالو خان برڑو، گائوں بلند خان چانڈیو

کے رئیس بھورل خان چانڈیو، گائوں گلن جیہو کے حسین بخش جیہو نے اپنی اپنی برادریوں کے سینکڑوں افراد سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کو الوداع کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقعے پر امیر بخش خان بھٹو نے کہا کہ 10 سالہ حکومتی دئور میں عوام کا خون پینے والے پیپلے آج پھر کس منہ سے عوام کے پاس ووٹ لینے آ رہے ہیں، انہوں نے ملک و قوم کیلئے

کوئی بھی کارنامہ انجام دینے کے بجائے صرف اپنے اور اپنے چمچوں کے پیٹ بھرے ہیں، پوری سندھ کھنڈرات بنی ہوئی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ عوام بھی بیدار ہو چکا ہے اور جہاں بھی پیپلے ووٹ لینے جاتے ہیں تو ان کو عوام کے سخت رد عمل کا سامنہ کرنا پڑتا ہے، پیپلے جو بھٹوئوں کے نام پر ووٹ کی بھیک مانگ رہے ہیں ان کے ہی ہاتھ بھٹوئوں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں،

پیپلے عوام کو بتائیں کہ بینظیر بھٹو کے قتل کیس کی پیشیوں میں کتنی بار حاضر ہوئی ہیں۔ دنیا نے دیکھ لیا کہ شہید بھٹو اور شہید بینظیر کی پی پی پی کا خاتمہ ہوگیا ہے اب عوام ان جعلی پیپلوں کے دھوکے میں نہیں آئیگا۔ اس موقعے پر ضلع لاڑکانہ کے صدر اشاد خان جونیجو، عشرت عباس ابڑو، وڈیرو اختیار خان بھٹو، سید منل شاہ، خادم حسین بھٹو، نظیر احمد بھٹو، اکبر علی کوریجو، صدام حسین ابڑو، ہوت خان میرالی، جنید احمد پیچوہو، منور علی ابڑو، محمد یعقوب ہلیو، احمد بھٹو، عبدالرزاق عباسی و دیگر پارٹی رہنما اور کارکنان ان کے ہمراہ تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…