اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے طلباء سے ٹیوشن فیس اور داخلوں کی مد میں لاکھوں روپے کی رقم بٹورنے کے الزام میں اسلام آباد لاء کالج کے پرنسپل کو حراست میں لے لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار پرنسپل پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے داخلہ 2015-16ء کے سیشن میں 209طلباء سے ایچ ای سی کے این او سی کے بغیر طلباء سے ٹیوشن فیساور داخلوں کی مد میں لاکھوں روپے کی رقم بٹوری ہے۔
نیب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملزم عتیق الرحمن نے رقم وصول کا اعتراف کرلیا ہے اور ملزم کے اکاؤنٹ سے دھوکہ دہی اور فراڈ سے بٹوری جانے والی رقم بھی وصول کرلی گئی ہے ملزم نے یہ رقم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء سے بٹوری تھی جس کے بعد انہوں نے کالج کو بند کردیا اور خود منظر سے غائب ہوگئے۔