ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

آصف زرداری کی نوازشریف کیساتھ خفیہ ڈیل کا انکشاف ،سابق صدر نے کس شرط پر معاہدہ کیا؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن سے پہلے  سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ڈیل طے پا گئی۔  معروف صحافی و کالم نگار ہارون الرشید دعویٰ ۔تفصیلات کے مطابق ہارون الرشید نے اپنے آج کے کالم “جسے میخانہ کہتے ہیں” میں لکھتے ہیں کہ آصف علی زرداری کے انٹر ویو سے واضح ہے کہ کسی وقت بھی انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کے زیر اثر میاں نواز شریف سے سمجھوتہ کر سکتے ہیں اور یہ انہوں نے بہت بار کیا ہے۔

کیونکہ یہ ان کی سیاسی ضرورت ہے۔تاہم نواز شریف کے برعکس فی الحال وہ بھارتی بالادستی کی حمایت نہیں کر رہے۔ان کا ایجنڈا واضح ہے کہ ہر حال میں انہیں سندھ چاہئیے اور وہ جب اور جس طرح چاہیں صوبے میں پولیس اور افسرشاہی کو استعمال کریں۔ ہارون الرشید کا مزید کہنا ہے کہ اپنی خبر پہ اس ناچیز کا اصرار ہے کہ لاہور میں عالمی استعمار کے ایک پسندیدہ کردار کے ہاں’’ نوازشریف سے‘‘ ان کی خفیہ ملاقات ہوئی۔زیادہ قابلِ اعتماد ذریعے کا کہنا یہ ہے کہ الیکشن کے بعد ان دونوں معزز رہنمائوں نے مرکز میں متحدہ حکومت تشکیل دینے کا پیمان کیا۔ دوسرے کا دعویٰ یہ ہے کہ صورتِ حال سے فائدہ اٹھا کر وہ نوازشریف کے مخالفین سے بھی معاملہ طے کر سکتے ہیں۔ شرط یہ ہوگی کہ صدرِ پاکستان کا منصب طشتری میں رکھ کر انہیں پیش کردیا جائے۔ سندھ ان کے سپرد رہے‘ جہاں پولیس اور انتظامیہ کی مدد سے وہ الیکشن جیتیں۔گنے کے کاشتکاروں کا خون پیتے رہیں۔ موصوف اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کرپشن کے مقدمات سردخانے میں پڑے ہیں وہیں پڑے رہیں۔ نون لیگ اگر کمزور ہو کر منتشر ہو جائے اور پی ٹی آئی تضادات کا شکار ہوجائے تو آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کی کوشش کریں۔واضح رہے کہ چند دنوں پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان لاہور میں ملاقات ہوئی ہے جس میں آئندہ کے الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔لیکن سابق صدر آصف زرداری نے ایسی کسی بھی خفیہ ملاقات کی تردید کی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…