اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

الیکشن کے وقت ڈیم کی باتیں۔۔دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں عدلیہ نے ڈیم بنائے ہوں،پانی کا مسئلہ ہم حل کرینگے،چیف جسٹس کے کالا باغ ڈیم بنانے کے اعلان کے بعد بلاول بھٹونے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب شاہ (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں کسی عدلیہ نے ڈیم بنایا ہو جو ڈیم بنانا چاہتے تھے ان کی اپنی ہی رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ ڈیم نقصان پہنچائے گا، پاکستان میں پانی کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ ہے، پیپلز پارٹی اس مسئلے کے حل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، جمہوریت سے پیچھے ہٹے ہیں اور نہ ہٹیں گے،

بہت بڑی کامیابی ہے کہ اقتدار ایک حکومت سے دوسری حکومت کو منتقل ہورہا ہے، پہلے بھی (ن)لیگ والوں کو کہا تھا انہیں شکست نظر آرہی ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ انتخابی دوڑ سے الگ ہوجائیں پاکستان کے عوام کو کٹھ پتلی حکومت نہیں چاہیے، پی پی ہمیشہ الیکشن بائیکاٹ کے خلاف رہی۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ ناکام ہو گیا، عوام نے پیغام دے دیا وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، پاکستان کے عوام کٹھ پتلی حکومت نہیں چاہتے، جمہوری جدوجہد سے پیچھے ہٹے نہ ہٹیں گے، دوسری بار جمہوری اقتدار منتقل کرنے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی ہمیشہ الیکشن بائیکاٹ کے خلاف رہی، (ن) لیگ کو پہلے بھی کہا تھا کہ انتخابات کا بائیکاٹ نہ کریں، جمہوریت مضبوط ہورہی ہے، شکست نظر آنے پر نون لیگ انتخابات کی دوڑ سے باہر ہورہی ہے، پانی کے مسئلے کو سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے اٹھایا، پانی کا مسئلہ محدود وسائل میں فوری حل نہیں ہو سکتا، ہم نے دو ہزار آراو پلانٹ لگائے جس سے کھارا پانی صاف کر کے فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے وقت ڈیم کی باتیں کی جا رہی ہیں، جو لوگ جمہوریت نہیں چاہتے وہ متحد ہورہے ہیں، 3اسمبلیوں نے کالا باغ ڈیم بنانے سے انکار کیا، ہم نے سندھ میں چھوٹے ڈیم بنائے، ہم منشور کے ساتھ باقاعدہ الیکشن مہم کیلئے نکلے ہیں، کسی اور جماعت نے منشور پیش نہیں کیا، وہ الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…