کراچی(نیوز ڈیسک ) صوبائی محکمہ اسکولز ایجوکیشن سندھ نے موسمِ گرما کی تعطیلات 31 جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ کر تے ہوئے نگراں وزیرِ تعلیم و صحت سعدیہ رضوی کو سمری بھیج دی ۔سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن سندھ عالیہ شاہد نے موسمِ گرما کی تعطیلات 31 جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے نگراں وزیرِ تعلیم و صحت سعدیہ رضوی کو سمری بھیج دی ہے، سمری وزیرِ تعلیم کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری سندھ اور پھر حتمی منظوری کے لیے وزیراعلی سندھ کے
پاس جائی گی۔سکریٹری اسکولز ایجوکیشن کے مطابق عام انتخابات کے سلسلے میں اساتذہ کی مصروفیت کے سبب چھٹیاں بڑھارہے ہیں جب کہ اضافے کے بعد موسمِ گرما کی تعطیلات کا دورانیہ دوماہ سے بڑھ کر ڈھائی ماہ ہوجائے گا۔واضح رہے کہ مئی میں پڑنے والی سخت گرمی اور رمضان المبارک کے باعث موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کیا گیا تھا اور اسکولز یکم جون سے بند ہونے کے بجائے 15 مئی کو بند کرکے 15 جولائی سے کھولنے کی منظوری دی گئی تھی۔