ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

کراچی میں عمران خان کیلئے پرتکلف ناشتے کا اہتمام ،کپتان کیلئے کون کون سی ڈشز تیار کروائی گئیں؟

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں تاجر برادری کی جانب سے عمران خان کیلئے پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا ،ناشتے میں پوری حلوہ، جبکہ دیگر پکوان میں قیمہ، پراٹھے اور کئی دوسری ڈشز تیار کی گئی ۔ ناشتے کی دعوت سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختوا میں اکثریت حاصل ہے اور اسی بنیاد پر وفاق میں حکومت قائم کریں گے لیکن کراچی کے بغیر نیا پاکستان کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

کراچی کو پانی، انتظامی اور پولسنگ کے بحران سے نکلنے کے لیے خصوصی پروگرام تشکیل دیں گے، کراچی میٹروپولیٹن سٹی ہے جس میں لندن، پریس اور نیویارک کی طرح انتظام و انصرام چلانے چاہئیں جسے پی ٹی آئی حقیقت کا روپ دے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی، بجلی، پولیس اور انتظامی امور کو ٹھیک کرنے کی اشد ضرورت ہے بصورت دیگر ملک میں ترقی کی رفتار محدود ہو جائے گی کیونکہ کراچی ایک اقتصادی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پنجاب میں ان کے خلاف 32 ایف آئی آر کاٹی گئیں۔عمران خان نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی 6، 6 مرتبہ برسراقتدار آئیں لیکن اپنے صوبوں کی پولیس کو غیر سیاسی بنانے میں ناکام رہی جبکہ خیبرپختونخوا میں ہماری پہلی حکومت میں ہی پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی آزاد ادارے سے سروے کرالیا جائے خیبرپختونخوا کی پولیس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور ہم نے پولیس کو کسی سیاسی مخالف یا ماورائے عدالت قتل میں استعمال نہیں کیا۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا جو سیاسی تنظیمیں ملک کو برباد کردیں وہ اداروں میں بھرتی نہیں لا سکتے، آج پنجاب اور سندھ پولیس پر ہزاروں ماورائے عدالت کیسز کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…