جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

چاہے جہاز پر آئیں یا ہیلی کاپٹر پر،یہ 4بندے مجھے عدالت میں چاہئیں۔۔چیف جسٹس نے بڑا حکم دیدیا

datetime 4  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جیز سے کہیں عدالت آجائیں،چاہے جہاز پر آئیں یا ہیلی کاپٹر پر، چیف جسٹس ثاقب نثار نے چاروں صوبوں کے آئی جیز کو جمعےکو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے سرکاری رہائش گاہوں پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سرکاری رہائش گاہوں سے متعلق آئی جیز تعاون نہیں کر رہے اور صرف اسلام آباد

میں 200 سرکاری رہائشگاہوں پر پولیس والے قابض ہیں اور کراچی میں بھی اسی قسم کی صورتحال ہے۔جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آئی جیز کیوں تعاون نہیں کر رہے، کیا ان کو بلا لیں؟، آئی جیز سے کہیں عدالت آجائیں چاہے جہاز پر آئیں یا ہیلی کاپٹر پر۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل بولے ابھی یہ ممکن نہیں جمعہ تک کا وقت دیا جائے۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے جمعے تک کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے ریماکس دیئے کہ جمعے کو تمام صوبوں کے آئی جیز پیش ہوں۔

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…