اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سننے کے لیے صرف نواز شریف پاکستان آئیں گے،مریم نواز لندن میں ہی رہیں گی۔معروف صحافی نصرت جاوید کا دعویٰ، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ مریم نواز اور نواز شریف لندن بیٹھے رہیں۔ جب تک یہ خبر نہیں آئی تھی کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ ہو گیا ہے۔تب تک یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ صرف مریم نوازہی اس ہفتے پاکستان جائیں گی۔
لیکن جب خبر آئی کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6جولائی کو سنایا جائے گا تو پھر دوبارہ مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ صرف مریم نواز کا پاکستان جانا اچھا تاثر نہیں دے گا۔ اس لئے اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ مریم نوازلندن میں ہی رہیں گی اور نواز شریف پاکستان آئیں گے۔دوسری صورت یہ ہے کہ شاید دونوں نہ آئیں اور ان کی عدم موجودگی میں سزا کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ نواز شریف جب پاکستان آئیں گے تو ان کو لاہور ائیرپورٹ یا اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا جائیگا۔