ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

الیکشن سے ایک ماہ قبل امیدواروں نے ہزاروں قیمتی گاڑیاں یومیہ کرایہ پر حاصل کرکے ملوں گھروں بنگلوں گوداموں میں خفیہ طور پر چھپا دیں، حیرت انگیزانکشافات

datetime 3  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ مراد جمالی (آن لائن )نصیرآباد کی حلقہ این اے 260اور صوبائی اسمبلی کی دو نشتوں میں امیدواروں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی گئیں الیکشن سے ایک ماہ قبل امیدواروں نے ہزاروں قیمتی گاڑیاں تین سے چھ ہزار روپے یومیہ کرایہ پر حاصل کرکے ملوں گھروں بنگلوں گوداموں میں خفیہ طور پر چھپا دی گئی جن کا کرایہ کروڑوں روپے بتایا گیا ہے

نصیرآباد میں کرایہ کی گاڑیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی عام مسافر رل گئے تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان جہاں وضع کیئے گئے ضابطہ اخلاق کے مطابق بینرز وال چاکنگ پر عمل درآمد کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے دوسری جانب نصیرآباد کی حلقہ این اے 260اور صوبائی اسمبلی کی دو نشتوں پر امیدواروں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صابطہ اخلاق کیخلاف ورزیاں کرتے ہوتے الیکشن سے ایک ماہ قبل امیدواروں نے کوئٹہ قلعہ سیف اﷲ قلعہ عبداللہ ڈیرہ بگٹی سندھ پنجاب سے ہزاروں کی تعداد میں قیمتی گاڑیاں تین سے چھ ہزار روپے یومیہ کرایہ پر حاصل کرکے اپنی ملوں گھروں بنگلوں گوداموں میں خفیہ طور پر چھپا دی گئی معتبرر ذرائع کے مطابق جن کا ماہانہ کرایہ کروڑوں روپے بتایا گیا ہے جبکہ ڈیزل پیڑول اور ڈرائیوروں کا کھانا پینا الگ ہے گاڑیوں کے چھپا نے سے نصیرآباد میں کرایہ کی گاڑیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں گاڑیاں ناپید ہونے لگی ہیں جس کی وجہ سے عام مسافر رل گئے ہیں عوامی حلقوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…