ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے ناراض کارکنوں نے حنیف عباسی کو گھیر لیا،صورتحال کشیدہ، پولیس طلب

datetime 3  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے ناراض کارکنوں نے حنیف عباسی کو گھیر لیا،صورتحال کشیدہ، پولیس طلب راولپنڈی(نیوز رپورٹر)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60میں منگل کی رات اس وقت صورتحال کشیدہ ہوگئی جب مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی یونین کونسل21میں انتخابی جلسہ سے خطاب کے لئے یہاں پہنچے

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ناراض اراکین نے مسلم لیگ ن اور حنیف عباسی کے خلاف نعرہ بازی شروع کر دی جس پر حنیف عباسی کے حامی کارکنان کی بڑی تعداد بھی مخالفین کے سامنے آ گئی دونوں گروپوں کے آمنے سامنے سے باہمی تصادم کا ہوتے ہوتے رہ گیا جبکہ حنیف عباسی کے حامی حنیف عباسی زندہ باد اور اک واری فیر شیر کے نعرے لگاتے رہے اور مخالف گروپ میں شامل نوجوان گو عباسی گو اور گلی گلی میں شور ہے حنیف عباسی چور ہے کے نعرے لگاتے رہے تاہم مقامی معززین نے دونوں گروپوں میں شامل نوجوانوں کو سمجھا کر معاملہ رفع دفع کرایا جبکہ حنیف عباسی بمشکل جان بچا کر لوگوں کے نرغے سے باہرنکلے صورتحال مزید کشیدہ ہونے کے خطرے کے پیش نظرپولیس موقع پر طلب کر لی گئی دریں اثنا حنیف عباسی نے کہا کہ 10 سے 15 اوباش نوجوانوں کے گروپ نے گھیراؤ کی کوشش کی جو کارکنوں نے ناکام بنا دی یہ ایک مخصوص گروپ ہے جس نے پچھلے الیکشن کے دوران بھی میرے کارکنوں پر فائرنگ کی تھی اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والا نہیں ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…